Saturday 23 March 2019

عمران خان-اعزازات

کھیلوں کے اعزازات




قومی

عمران خان پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے تین مدتوں تک کپتان تھے:1982ء – 1983ء؛ 1985ء – 1987ء؛ اور 1989ء – 1992ء۔ سنہ 1992ء میں عمران خان کی ٹیم نے کرکٹ عالمی کپجیتا۔ یہ مقابلہ پاکستانی ٹیم نے پہلی مرتبہ جیتا تھا۔ اس کارِ نمایاں کے لیے حکومت پاکستان نے انہیں دوسرے اعلیٰ ترین شہری کے انعام و اعزاز، ہلال امتیاز سے نوازا۔ سنہ 1983ء میں انہیں صدراتیتمغائے حسن کارکردگی سے 
نوازا گیا۔
تمغائے حسن کارکردگی
تاریخ2 اپریل 1983ء
ملکاسلامی جمہوریہ پاکستان
پیش کردہاسلامی جمہوریہ پاکستان
ہلال امتیاز
تاریخ1992ء
ملکاسلامی جمہوریہ پاکستان
پیش کردہاسلامی جمہوریہ پاکستان










بین الاقوامی



عمران خان کو بی بی سی نے ”دنیا کے سب سے عمدہ فاسٹ بالروں میں سے ایک“ کہا۔ ای ایس پی این کرک انفو نے انہیں ”پاکستان سے ظاہر ہونے والا عظیم ترین کرکٹ کھلاڑی اور گیری سوبرز کے بعد دنیا کا دوسرا بہترین آل راؤنڈر“ کہا۔
  • کرکٹ سوسائٹی ویتھرآل ایوارڈ، انگلش فرسٹ کلاس کرکٹ میں برتر آل راؤنڈر۔ (1976ء اور 1980ء)۔
  • سال کا بہترین وزڈن کھلاڑی (1983)ـ
  • سال کا بہترین سسیکس کھلاڑی (1985ء)
  • سال کا بہترین انڈین کرکٹ کرکٹ کھلاڑی (1990ء)
  • آئی سی سی ہال آف فیم، صد سالہ جشن۔ (9 جولائی 2004ء)۔
  • اِن اوگیورل سِلور جوبلی ایوارڈ، ایشین کرکٹ کونسل، کراچی۔ (5 جولائی 2008ء)
  • آئی سی سی ہال آف فیم (2010ء)



No comments:

Post a Comment